آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے: زین قریشی
Misleading propaganda is being spread against me regarding support for constitutional amendment: Zain Qureshi
پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ یہ بات زین قریشی نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔زین قریشی نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے، پی ٹی آئی کے ایم این اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا، پارٹی پالیسی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔
PTI MNA Zain Qureshi says that he wil...

