ریاست کے خلاف انتشار کریں گے تو ذمہ دار خود ہونگے، عظمیٰ بخاری
If they create chaos against the state, they themselves will be responsible, Uzma Bukhari
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں فتنہ گروپ کو تماشا لگانے کی اجازت نہیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راولپنڈی پر یلغار کرنے آنا ہے، مخلصانہ مشورہ ہے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار خود ہونگے، ریاست کے خلاف انتشار کریں گے تو ذمہ دارخود ہونگے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلحہ لہرا لہرا کر پنڈی میں نکلیں گے تو کارروائی کرینگے، فتنہ فساد گروپ کا ماسٹرمائنڈ جیل میں بیٹھا ہے، کیا کوئی سیاسی جماعت جلسے میں اسلحہ لیکر آتی ہے؟ پنڈی میں انکو ان تماشوں کی اجازت نہیں ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنڈی میں اگر پی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو کارروائی ہوگی، فتنہ فساد گروپ نے کل نیویارک میں تماشہ لگانے ک...

