کوئی سیاستدان یا ادارہ پاکستان سے اوپر نہیں،عظمیٰ بخاری
No politician or institution is above Pakistan, Uzma Bukhari
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عید میلادالنبی ﷺ کو جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے، تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز فرائض انجام دیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز تمام اضلاع کو خود مانیٹر کریں گی، ہمارے ڈی سی صاحبان،آر پی اوز اور ڈی پی اوز دفاتر میں میٹنگ نہیں کررہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا حکم تھا کہ متعلقہ افسران نے مساجد میں خود جاکر علما سے بات چیت کرنی ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عید میلادالنبی کو عید کی طرح منائیں گے، ڈی سی صاحب نے بتایا ہے کچھ جگہوں پر پنجاب حکومت کی طرف سے لائٹوں کا انتظام کیا جائے گا، سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، آج رات کو بھی محافل اور تقاریب ہوں گی، وزارت داخلہ کا اپنا مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، پولیس کے اہلکار تین...





