نجی کالج معاملہ، بچی کے والدین نے تصدیق کی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا: عظمیٰ بخاری
Private college case, girl's parents confirm no such incident happened: Uzma Bukhari
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نجی کالج کے معاملے کو جان بوجھ کر اچھالا جارہا ہے، بچی کے والدین نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتےہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس نام کی کالج میں تین بچیاں تھیں، ہم تینوں کے گھروں میں گئے، والدین انکاری ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، گارڈ کو حراست میں لیا ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ریپ کا نام لیتے ہوئے خدا کا خوف نہیں آتا؟انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا پورا ریکارڈ چیک کیا ہے، والدین نے بھی کہا ہے ایسا کوئی واقعہ ہماری بچی کے ساتھ نہیں ہوا، والدین نے کہا ہے ہمیں بدنام نہ کریں، بچی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئی ہے، بچی ہمارے سامنے آجائے ہم کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایس سی او ک...






