عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے: ن لیگ
Makers of Uzma Bukhari's de-fake video will expose every character: PML-N
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی ڈی فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، عظمیٰ بخاری کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈی فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی ، جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔شزہ فاطمہ کا کہنا تھا ڈی فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا ،...


