متحدہ عرب امارات پھر”پانی پانی”،سعودیہ کو بھی خطرہ
United Arab Emirates then "water water", Saudi Arabia is also a threat
دبئی:متحدہ عرب امارات میں پھر شدید بارش کی پیشگوئی ،دبئی کے نجی اسکولوں میں 2 اور 3 مئی کو آن لائن اسکولنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔خلیجی میڈیا نے پیش گوئی کی ہے کہ امارات میں بدھ کی شام سے موسم غیر مستحکم رہے گا، کہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہے گی جس پر دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ملک کے مغربی حصہ میں بننا شروع ہوں گے اور بدھ کی رات تک یہ بڑھیں گے اور ابو ظبی کی طرف جائیں گے جبکہ جمعرات کو بادل دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، فجیرہ اور ام القیوین پر زیادہ شدت اختیار کریں گے۔حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام سے موسم بہتر ہونا شروع ہوگا اور جمعہ اور ہفتے کو بادل چھائے رہیں گے، العین اور فجیرہ میں ہلکی سے متعدل بارش کا ...


