وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترک ہم منصب علی یرلیکایا سے ملاقات
Interior Minister Mohsin Naqvi met with his Turkish counterpart Ali Yerlikaya
اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پاک ترک تعلقات کے فروغ اور ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔اُنہوں نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اُنہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے، نہ علاقہ، دہشت گردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے۔اُنہوں نے ساہا انٹرنیشنل ایکسپو پر بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ترکیہ ...


