سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان، کے پی میں آپریشنز، 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے
Security forces operations in Balochistan, KP, 43 terrorists killed
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیے، جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کاروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 6 خارجی مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک کے پی میں 18 خارجی ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں۔ موسیٰ خیل اور پنجگور میں دو الگ الگ آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی ہلاکت...


