Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: top news

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش، ‎آزاد کشمیر کونسل کا ٹرمپ کیلئے اظہار تشکر کا خط
اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش، ‎آزاد کشمیر کونسل کا ٹرمپ کیلئے اظہار تشکر کا خط

Azad Kashmir Council sends letter of gratitude to Trump for offering mediation to resolve Kashmir issue ‎آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران نے امریکی صدر کے کشمیر پر ثالثی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ کا خط لکھ دیا۔‎مسئلہ جموں و کشمیر پر امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے حالیہ کے بیان کا ممبران کشمیر کونسل ‎شجاع خورشید راٹھور، یونس میر، عدنان سیاب خالد، سردار عبدالرزاق، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف نے خط لکھ کر خیر مقدم کیا ہے۔کونسل اراکین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش اہم پیش رفت ہے، ‎مسئلہ کشمیر کا حل عالمی برادری کی ذمے داری ہے، ‎پاک بھارت کشیدگی میں کمی قابل تحسین ہے، ‎ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، ‎امریکہ کا کردار جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن بن سکتا ہے۔ارکان کشمیر کونسل نے ‎لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو ریلیف امریکی سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دے ...
امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف
اہم خبریں

امریکی، برطانوی، فرانسیسی میڈیا اور ماہرین پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف

American, British, French media and experts praise Pakistan's defense capabilities پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاؤں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت کی حکمت عملی ناکام رہی او...
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب

Donald Trump succeeded in reducing inflation in America امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کر دیا۔اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔بائیڈن کی تنقید کا سامناسابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخراجات میں کٹوتی سے متعلق صدرٹرمپ کے منصوبوں پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان کا سامنا ہو گا، نئی انتظامیہ نے اتنے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔جوبائیڈن ...
پنجاب حکومت کا صوبے کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنےکا فیصلہ
اہم خبریں

پنجاب حکومت کا صوبے کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنےکا فیصلہ

Punjab government decides to transform the province into a world-class tourism hub پنجاب حکومت نے صوبے کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانےکا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارےاتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جب کہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کوبھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کامنصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ...
کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
اہم خبریں

کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

Kohat: Terrorists attack police mobile with grenade, one officer injured کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in Kohat.According to police officials, terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in the Shadipur area of ​​Kohat, in which a policeman was injured. In the retaliatory action, one terro...
امریکی ریاستیں قدرتی آفات کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر
انٹرنیشنل

امریکی ریاستیں قدرتی آفات کی لپیٹ میں، معمولات زندگی بری طرح متاثر

American states in the grip of natural disasters, normal life severely affected امریکا میں کہیں بارشیں تو کئی ریاستیں شدید برفباری نے تباہی مچادی۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، 6 انچ تک برفباری، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔امریکی محکمہ موسمیات نے شکاگو میں پیر کے روز درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک پہنچنے کی پیشنگوئی کردی۔دوسری جانب امریکی ریاست کینٹکی اور ٹینیسی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، درجنوں ہائی ویز زیرآب آگئے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل ویدر سروس نے سیلابی صورتحال میں شدت آنے کی وارننگ جاری کر دی۔ While it rained in some parts of the United States, heavy snowfall wreaked havoc in many states.According to American m...
Optimized by Optimole