Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: the martyrdom of hazrat ali

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس
اہم خبریں

یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس

Processions in different cities of the country on the martyrdom day of Hazrat Ali یومِ شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔کراچی کا مرکزی جلوسکراچی میں یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہو گا۔ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ یومِ علیؓ کے جلوس کی سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جلوس کے راستے پر آنے والی سڑکیں اور گلیاں بند کر دی گئی ہیں، صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ ہیں اور اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات ہے۔ترجمان پولیس نے شہریوں سے مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری مددگار ...
Optimized by Optimole