پیرس اولمپکس 2024 میں امریکا 126 میڈلز جیت کر پہلے نمبر پر
In Paris Olympics 2024, USA won 126 medals and ranked first
امریکا نے ویمنز باسکٹ بال میں گولڈ میڈل جیت کر پیرس اولمپکس میں بھی بالادستی قائم کردی۔ مقابلوں کے اختتام پر امریکا اور چین کے طلائی تمغوں کی تعداد 40، 40 برابر رہی۔ پیرس اولمپکس 2024 میں مجموعی طور پر امریکا 126 میڈلز جیت کر پہلے نمبر پر رہا، چین 91 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ جاپان 20 طلائی تمغوں سمیت 45 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔میڈلز ٹیبل پر پاکستان کا 62 واں نمبر رہا جبکہ بھارت کی 71ویں پوزیشن رہی۔ 206 میں سے 90 ممالک کے ایتھلیٹس نے سینے پر تمغہ سجایا۔ پیرس اولمپکس کا آخری گولڈ میڈل مقابلہ ویمنز باسکٹ بال فائنل تھا جس میں امریکا اور میزبان فرانس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں امریکا نے 66-67 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔اس گولڈ میڈل کی بدولت امریکا نے میڈل ٹیبل پر بھی پہلی پوزیشن...





