سکھ رہنما سکھبیر بادل پر گولڈن ٹیمپل میں قاتلانہ حملہ
Assassination of Sikh leader Sukhbir Badal in Golden Temple
بھارتی پنجاب کے سابق نائب وزیرِ اعلیٰ سکھبیر بادل سنگھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر آج صبح قاتلانہ حملہ ہوا ہے، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان پر ایک شخص نے اس وقت گولی چلا دی جب وہ امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں اپنی سزا ’سوادار‘ پوری کر رہے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر موجود لوگوں نے قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شوٹر سے تحقیقات جاری ہیں۔سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق شوٹر نارائن سنگھ کا تعلق خالصتانی دہشت گرد گروپ ببر خالصہ سے ہے۔واضح رہے کہ سکھبیر سنگھ بادل 2007ء سے 2017ء تک بھارتی پنجاب کے نائب وزی...

