شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی ملزمہ گرفتار
Accused who handed over to Kache robbers on the pretense of marriage arrested
کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی۔اے وی سی سی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر کشمور، کندھ کوٹ، شکار پور اور گھوٹکی بلاتی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی۔ ملزمہ خود کو کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے۔اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کو کچے میں لے جا کر تاوان لیتے تھے۔
The alleged facilitator of the raw material bandits was arrested. According to Anti-Violent Crime Cell (AVCC) officials from Karachi, the accused...

