سیاسی عدم استحکام نہیں ختم ہوسکتا، یہ معیشت نہیں ٹھیک ہوسکتی: پی ٹی آ ئی رہنما
Political instability can't end, economy can't recover: PTI leaders
اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہرجمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے ہیں اور آج بھی ہماری ملاقات ہونی تھی، ہم نے عمران خان سے مشاورت اور مسائل پر گفتگو کرنا ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق انکوائری اندرونی معاملہ ہے۔ رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نئے ضابطے اور نئے لوگ سیاسی ماحول کو خراب کررہے ہیں اور یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر ہمیں پارلیمنٹ میں بھی سیاسی گفتگو نہ کرنے دی جائے بلکہ ہم روز موسم کی صورتحال اور ایک دوسروں کے لباس پر گفتگو کرنا شروع کردیتے ہیں۔شبل...

