وزیر اعظم نے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو 25 لاکھ کا انعامی چیک پیش کیا
Prime Minister presents a prize check of Rs 2.5 million to snooker champion Muhammad Asif
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے محمد آصف کو سری لنکا میں سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حکومت کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں سری لنکا کے طحہٰ عشرت کو شکست دی تھی۔کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔کولمبو کے مورس اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے پانچ۔صفر سے کامیابی حاصل ...






