Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: shahbaz sharif news

شہباز شریف سے سفیر یورپی یونین کی ملاقات
اہم خبریں

شہباز شریف سے سفیر یورپی یونین کی ملاقات

European Union Ambassador meets Shahbaz Sharif وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی اور ٹرین پر حملے پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے اظہار تعزیت پر سفیر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ مبنی شراکت داری، جی ایس پی پلس سکیم کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مئی میں پہلے پاکستان - یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقد...
آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت
اہم خبریں

آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

Instructions for early implementation of memorandums of understanding and agreements signed with Azerbaijan وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدای...
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اہم خبریں

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

British High Commissioner meets Prime Minister, discusses bilateral relations وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ British High Commissioner to Pakistan Jane Marriott met Prime Minister Shehbaz Sharif.Prime Minister Shehbaz Sharif expressed his best wishes for King Charles III, and the Prime Minister reiterated his invitat...
وزیرِاعظم شہباز شریف کا 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اجراء
اہم خبریں

وزیرِاعظم شہباز شریف کا 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اجراء

Prime Minister Shehbaz Sharif launches Rs 20 billion Ramadan package وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج 2025ء کا اجراء کر دیا۔اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 40 لاکھ خاندان اور 2 کروڑ افراد اس پیکیج سے مستفید ہوں گے، 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکیج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کے مقابلے میں اس بار 3 گنا بڑھایا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس بار رمضان پیکیج کو انتہائی آسان بنایا ہے، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکیج سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوش...
وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان
اہم خبریں

وزیراعظم کا راجن پور میں یونیورسٹی، ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان

Prime Minister announces establishment of university in Rajanpur, cancer hospital in DG Khan وزیراعظم شہباز شریف نے راجن پور میں یونیورسٹی اور ڈی جی خان میں کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان کردیا۔ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پنجاب کی ترقی ہوئی، مریم نواز اب پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی...
جدید نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا: وزیراعظم
اہم خبریں

جدید نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا: وزیراعظم

Money lost to corruption will be returned to the treasury with the modern system: Prime Minister وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام سے بدعنوانی کی نذر ہونیوالا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئیگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے مقدمات تفویض و انتظامی نظام کا اجرا کر دیا، وزیراعظم نے جدید نظام کے اجرا پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت اور انصاف کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، مقدمات کی تفویض اور انتظام کا جدید نظام وقت کا تقاضا تھا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں سائلین اور درخواست گزار شفاف اور تیز انصاف کے خواہاں تھے، ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرانے کا مقصد واجب الادا ٹیکس کا حصول تھا، بدقسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا ا...
Optimized by Optimole