وزیراعظم نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
Prime Minister launches Spring 2025 tree plantation campaign
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے موسم بہار 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس رمضان المبارک میں 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے جس میں پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں، شجرکاری سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں کے دوران ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجرکاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ دنیا م...






