سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم
Brotherly countries including Saudi Arabia should pressure India to reduce tensions in the region, says Prime Minister
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔یہ بات انہوں نے ملاقات کےلیے آنے والے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے گفتگو کے دوران کہی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پا...






