پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی، بھارتی میڈیا
The ice has melted between Pakistan and India, Indian media
بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد میں دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ COP29 اجلاس کے موقع پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے تاہم کسی بنیادی پیشرفت کے لیے بھارت چاہے گا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کا پھر سے تقرر کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی تاہم 9 سال میں کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلہ کے مکمل ہونا بھارتی حکومت نے مثبت پیشرفت تصور کیا ہے۔
Indian media has said that bilateral talks did not take place in Foreign Minister Jaishankar's visit to Islamabad, but the ice between P...


