مکہ ایئر ایمبولینس کی مسجد الحرام کے نئے ہیلی پیڈ پر کامیاب لینڈنگ
Mecca Air Ambulance successfully lands on new helipad at Masjid Al Haram
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سعودی عرب میں مسجد الحرام کے نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی کامیاب آزمائشی لینڈنگ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔سعودی ہلالِ احمر نے مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کی کامیاب آزمائش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔اماراتی مکہ مکرمہ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ایئر ایمبولینس کو مسجد الحرام کی تیسری منزل پر اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایئر ایمبولینس میں مریض کو فوری ابتدائی طبی امدادی سہولت فراہم کرنے تمام ضروری اشیاء موجود ہیں، جن میں میڈیکل اسٹریچر اور مخصوص مانیٹر بھی شامل ہے۔اس ہیلی پیڈ کو مکہ مکرمہ میں مسجد نبوی...






