راولاکوٹ جیل سے دہشتگرد سمیت 19 قیدی اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار
19 prisoners, including terrorists, escaped from Rawalkot jail by taking them as hostages
راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے دہشتگرد سمیت 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
19 prisoners including terrorists escaped from Rawalkot District Jail while 1 was killed in the exchange of fire.Accord...

