سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا، پرنسپل
Propaganda against us on social media, principal
پنجاب کالج کیمپس 10 کی پرنسپل سعدیہ یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔لاہور میں پی جی سی کیمپس 10 کی طالبات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنسپل سعدیہ یوسف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی، ہم حق اور سچ پر ہیں، ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا، تحقیقاتی اداروں نے واقعہ کی انکوائری کی، احتجاج سے ہمار ے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا۔اس موقع پر طالبہ ایمان یوسف نے بتایا کہ سب بچیاں سوشل میڈیا پر گروپ میں پوسٹ شیئر کررہی تھیں، کلاس فیلو ز نے کہا ویڈیو بناؤ، میں نے بغیر تحقیق کے وی لاگ بنایا، میں بغیر تحقیق ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شرمندہ ہوں ،میں اپنی مرضی سے پریس کانفرنس میں بیٹھی ہوں۔یاد رہے کہ اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ نجی کالج کے واقعہ کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کالج ک...

