اپوزیشن کے حقوق کا محافظ بن کر بیٹھا ہوں: ملک احمد خان
I am sitting as the defender of the rights of the opposition: Malik Ahmad Khan
قصور کی تحصیل کھڈیاں خاص میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حقوق کا محافظ بن کر بیٹھا ہوں، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومت بینچز کو خاموش رہنے کا پابند کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی غیر اخلاقی حرکات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ملک احمد خان کا شجرکاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ سکولوں میں شجرکاری مہم سے متعلق آگاہی دینا ہوگی، شعبہ تعلیم شجرکاری مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتا ہے، شجرکاری کو نصاب میں شامل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں اور پروان چڑھنے تک ان کی حفاظت بھی کریں، شجرکاری مہم میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، لگے پودے نظر آتے ہیں اپنے ثمرات بھی دیتے ہیں، بلین ٹری بھی خیبرپختونخوا کے بھائیوں ک...


