وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ
Decision to close PTI secretariat established in CM House KP
وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاؤن کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماؤں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔
It has been decided to close the PTI party secretariat located in the Chief Minister House, Khyber Pakhtunkhwa.According to party sources, after the withdrawal of the party presidency from Chief Minister Khyber Pak...

