معاشرے کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم کا شکار: عطا تارڑ کا پی ٹی آئی پر وار
Victim of self-division that divides society: Atta Tarar's attack on PTI
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے۔وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا، معاشرے کو تقسیم کرنیوالے خود تقسیم کا شکار ہیں، پارٹی پر قبضے کی جنگ میں آپ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی کوشش ہے پارٹی پر ان کی گرفت مضبوط ہو، تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا بشریٰ بی بی ہمدردی کیلئے جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انصاف میں کئی سال سے ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
Federal Minister of Information a...






