پی آئی اے کو اونے پونے فروخت نہیں کیا جاسکتا: عبدالعلیم خان
PIA cannot be sold outright: Abdul Aleem Khan
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے کو ٹھیک کرنا یا چلانا میری ذمہ داری نہیں، میری ذمہ داری اسے بیچنا ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا فریم ورک پہلے بن چکا تھا اور مسلسل خسارے کے ساتھ ہی اس کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا تھا، کوئی ایک پارٹی بتا دیں جس نے پی آئی اے کا یہ حال نہ کیا ہو۔وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ میرے پاس نجکاری کا جو طے کردہ طریقہ کار ہے اس کے تحت ہی میں نجکاری کا عمل سر انجام دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی آئی اے کا یہ حال نہیں کیا، پی آئی اے کے ساتھ جو ہوا ہے اس میں میرا کوئی کردار نہیں، تمام لوگ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور قومی ایئرلائن کا بیڑا غرق کرنے میں اپنا حصہ تلاش کریں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہ بتایا جائے کہ کیسے ک...


