پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے:اسحاق ڈار
Pakistan stands with Turkey: Ishaq Dar
اسلام آباد میں ترکیہ کے101ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ قومی دن پرترکیہ کی حکومت اورعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے عوام گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔اسحاق ڈار کا اپنے خطاب میں غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ترکیہ اورپاکستان کےعوام غیرمتزلزل رشتوں میں جڑے ہیں، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
Speaking at the ceremony of the 101st National Day of Turkey in Islamabad, Ishaq Darka said that I...

