9 مئی کو سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی: آئی ایس پی آر
On May 9, politically motivated and brainwashed miscreants staged a coup: the ISPR
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا، شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے پر توڑ پھوڑ کی جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 9 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا، ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا تھا۔ا...






