کیوں ناں چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہینِ عدالت کی فردِ جرم عائد کریں: چیف جسٹس سپریم کورٹ
Why not charge the chairman CDA with contempt of court: Chief Justice Supreme Court
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل پر شدید برہم ہو گئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیوں ناں آپ پر فردِ جرم عائد کریں، سچ بتائیں وائلڈ لائف کے محکمے کے نوٹیفکیشن کے پیچھے کون ہے؟ کس کے کہنے پر نوٹیفکیشن جاری ہوا؟سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، چیئرمین وائلڈ لائف کی تبدیلی کے احکامات وزیرِ اعظم نے جاری کیے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ سیکریٹری کابینہ نے الزام وزیرِ اعظم پر لگا دیا ہے، سیکریٹری کابینہ نے بھائی کو بچانے کے لیے الزام وزیرِ اعظم پر عائد کر دیا، سیکریٹری کابینہ نے وزیرِ اعظم کو ب...






