اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل
A cabinet committee has been formed to solve the problems of overseas Pakistanis
وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی۔ کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔سیکرٹری وزارت اوورسیز کے مطابق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور جبکہ داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراء بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزارت اوورسیز کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
Prime Minister Shahbaz Sharif formed a cabinet committee to solve the problems of overseas Pakistanis. The Cabinet Committee will be chaired by Prime Minister Shehbaz Sharif himself.According to the Secretary of th...






