ملتان ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل ختم
Multan Test: Fourth day's play over
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے جبکہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 115 رنز کی برتری حاصل ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی جبکہ پاکستان دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور رنز کے انبار لگا دیے۔پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور پہلی اننگز میں 267 رنز کی برتری حاصل کر لی۔جو روٹ 262 رنز بنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہ...

