پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر عالمی خاموشی سے امن کو خطرہ
Global silence on undeniable evidence of Indian terrorism in Pakistan threatens peace
پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کرنے پر عالمی برادری کی خاموشی سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید اور مستند شواہد ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہے ہیں، جن سے بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی حقیقت واضح ہوتی ہے۔پاکستان اور دیگر متاثرہ ممالک کی جانب سے بارہا بین الاقوامی سطح پر بھارت کی مداخلت اور تخریبی کردار کے شواہد پیش کیے جا چکے ہیں، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو اس بھارتی رویے سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، خصوصاً بلوچستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جاری بھارتی خفیہ دہشت گردی کی مہم عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔2009ء میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے وا...


