پاکستان تحریکِ انصاف کا لاہور میں جلسہ روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
An application was filed to stop the rally of Pakistan Tehreek-e-Insaaf in Lahore.
ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں، آخری جلسہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر کیا، وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی تقریر ریکارڈ پر ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کر چکی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور دہشت گردی کے پیشِ نظر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جاتی ہیں، آئینی اداروں کے خلاف تقاریر کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے، ن لیگ اور تحریکِ انصاف سیاسی مخالف ہیں، خون خرابے کا خطرہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب بھر میں کہیں پر بھی جلسہ کرنے سے روکا جائے۔
Advocate Nadeem Sarwar has ...


