پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا:وزیرِ اعلیٰ پنجاب
Punjab Skills Development Fund will guide the youth on the path of financial independence: Punjab Chief Minister
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ سے نوجوانوں کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ہنر مند نوجوان ملک کا قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ بھی دی گئی۔بر یفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نوجوانوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے آئی ٹی اسکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی، انٹرن شپ اور آئی ٹی اسکلز کے لیے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا، پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے۔مریم ...

