مزید 3 ریٹائرڈ فوجی آفیسرز کو تحویل میں لے لیا: آئی ایس پی آر
3 more retired army officers taken into custody: ISPR
آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ آفیسرز ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، تینوں ریٹائرڈ آفیسرز کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 3ریٹائرڈ افسران فوجی نظم وضبط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، یہ افسران مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افسروں کو کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا جبکہ ان ریٹائرڈ افسروں اور ان کے ساتھیوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
According to ISPR, the three retired officers were found guilty of violation of military discipline, investigation will be conducted against the three retired officers for court martial proceedin...



