Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: nawaz sharif latest news

نوازشریف کا 500 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
اہم خبریں

نوازشریف کا 500 یونٹ تک بجلی صارفین کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

An announcement of relief of Rs. 14 per unit for electricity consumers up to 500 units. مریم نواز کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کرب سے گزررہے ہیں، مینارپاکستان جلسےمیں بجلی کےبلوں سےمتعلق گفتگوکی تھی، مینارپاکستان جلسےمیں بتایامیرے دورمیں بجلی کا بل اورآج کتنا ہوگیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 14روپے کا ریلیف ملے گا ، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 45ارب روپے مختص کیے ہیں ، ترقیاتی پیکیج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہبازشریف بھی بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کومحسوس کررہا ہوں، باربارمیرا ذہن 2017کی طرف جاتا ہے، 2017میں مہنگائی کا نام ونشان نہیں اوربجلی ک...
ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے: نواز شریف
مقامی خبریں

ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے: نواز شریف

We should be very careful while making statements: Nawaz Sharif پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، وفاقی وزراء عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا یا ایسے افراد کو سپورٹ کیا ان کا احتساب ہونا ضروری ہے، ہمیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو زیادہ فوکس رکھنا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور مل...
ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا: نوازشریف
مقامی خبریں

ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا: نوازشریف

We have to call truth truth and falsehood false: Nawaz Sharif مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے، جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، جنگلا بس جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اربوں روپے کھا گئے، پشاور میٹروبس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیا وجہ تھی ایک جمہوری حکومت کو اکھاڑ پھینکا گیا، میں نے جیل میں بیٹھ کر سب کچھ پڑھا، پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا،پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، اب شکوہ کیا ہوگا،ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا۔میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیاگیا، قوم کو موازنہ کرنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت اور کس نے اجاڑا،پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیاگیا، میں تو گھر گھر بجلی پہنچاکرگیابلکہ نکالا گیا تھا، آئی...
ن لیگ کا بجٹ بارے مشاورتی اجلاس
اہم خبریں

ن لیگ کا بجٹ بارے مشاورتی اجلاس

Consultative meeting about the budget of the PML-N جاتی امراء رائیونڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب ، ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، عطاء تارڑ، رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔طویل مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف کے اقدامات کی تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے بھی عوام کو ہر ممک...
سابق وزیر اعظم نواز شریف بلامقابلہ صدر منتخب
اہم خبریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف بلامقابلہ صدر منتخب

Former Prime Minister Nawaz Sharif was elected President unopposed پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کی جانب سے جنرل کونسل اجلاس میں ان کے بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔احسن اقبال نے جنرل کونسل اجلاس میں قرارداد پیش کی، قرار داد کے مطابق اجلاس نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے، نوازشریف کو 2017ء کے تحت سازش کے ذریعے جبری طور پر علیحدہ کیا گیا تھا۔قرارداد کے مطابق اللہ کے فضل سے سازشی آرڈر تمام سزائیں اپنے انجام کو پہنچیں، اللہ تعالیٰ نے قائد نوازشریف کو سرخرو کیا، آج نوازشریف نے پارٹی کی صدارت سنبھال لی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق جنرل کونسل کا یہ اجلاس ان کی ولولہ انگیزقیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کرنے کا اعاد...
Optimized by Optimole