بندروں کا بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا
Monkeys attack Indian Supreme Court
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی راہداری میں کچھ بندر گھس آئے اور انہوں نے راہداری پر رکھے خانوں سے وکلا کے لنچ باکس کے بیگ چرانے کی کوشش کی۔بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے ویڈیو شئیر کی جس میں بندروں کو سپریم کورٹ کے وکلا کے سامنے کوریڈور پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان میں سے ایک بندر کمرہ عدالت کے دروازے کے پاس ایک چھوٹے سے شیلف پر چھلانگ لگاتا ہے اور ایک بیگ پکڑتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے وکلاء مسکراتے ہوئے یہ سب مناظر دیکھ رہے تھے اور موبائل پر ویڈیوز بھی بنا رہے تھے، جس دوران ایک بندر نے بیگ سے لنچ باکس نکال کر اسے کھولنے کی کافی جدو جہد کی۔ مذکورہ ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کئے۔
According to an Indian media report, recently some monkeys entered the c...

