محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
Mohsin Naqvi met with American Congressmen, agreed to promote bilateral relations
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی کاکس کے ممبر تھامس رچرڈ سوازی اور کو چیئر جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا ان...






