وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی اجلاس
Special meeting at Multan Airport chaired by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس کے دوران ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سی ایم اینیشیٹوز اور امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے ملتان ڈویژن میں منڈیوں میں لگائے گئے عوام دوست سیل کاؤنٹرز کو سراہا اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں بیک وقت عوام دوست سیل کاؤنٹرز لگانے پر خوشی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب مہم میں اچھی کارکردگی پر کمشنر ملتان مریم خان کو شاباش بھی دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان ڈویژن میں سیوریج اورصفائی کی شکایات کو فوری حل کرنے کا حکم دیا ...






