مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار
Maryam Nawaz expresses grief over loss of precious lives due to storm and rain
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has expressed deep sorrow and grief ov...






