رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
Decision to run electric buses in Lahore by the end of this month
صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی سکیموں کا ساتواں جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیل احمد اعوان،سیکرٹری آصف طفیل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی ، جاری سکیموں اور نئے منصوبوں پر غور کیا گیا، ٹرانسپورٹ،معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کاتحفظ، لیبر، لائیو سٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا ۔سینئر صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہائیکورٹ، قانون و انصاف،خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ت...






