مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
British High Commissioner meets Maryam Nawaz, discusses issues of mutual interest
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم ...






