اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر پاکستانی وفد کا جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ
Pakistani delegation walked out of the General Assembly on the Israeli Prime Minister's address
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پر پاکستانی وفد نے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے خطاب کیلئے پہنچے، پاکستانی وفد نے اپنا احتجاج عالمی فورم پر ریکارڈ کروادیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے بھی واک آؤٹ کیا۔ نیتن یاہو کےاسٹیج پر آتے ہی درجنوں سفارتکار جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔
The Pakistani delegation recorded a protest and walked out of the session of Israeli Prime Minister Netanyahu's speech at the United Nations General Assembly. After Prime Minister Shehbaz Sharif's address, as soon as Israeli Prime Minister Netanyahu...


