سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی سمگلرز گرفتار
Two human smugglers arrested for sending citizens to Europe by sea
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو لیبیا اور موریطانیہ سے یورپ بھجوانے والے 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار انسانی سمگلرز کی شناخت شفقت علی اور رضوان کنول کے نام سے ہوئی، ملزمان کو پھالیہ اور کھاریاں سے گرفتار کیا گیا، ملزم شفقت علی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا، ملزم نے شہریوں کو سپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔حکام کے مطابق ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج تھے جس نے شہریوں کو سپین بھجوانے کے بجائے موریطانیہ بھجوایا، ملزم نے شہریوں کو موریطانیہ سے سمندر کے راستے سپین بھجوانے کی کوشش کی، شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گئے۔ایک اور کارروائی میں رضوان...




