دریائے سندھ سے کینالیں نکالنے کا منصوبہ، مختلف شہروں میں احتجاج اور ریلیاں
Plan to remove canals from Indus River, protests and rallies in various cities
دریائے سندھ سے کینالیں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالز نکالنے کے خلاف حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی، ٹھنڈی سڑک سے پریس کلب تک واک کی۔ٹھٹہ میں کوہستانی پٹی کے مکینوں نے بھی احتجاج کیا جبکہ دادو میں میہڑ بار کا احتجاج آج 15 ویں روز بھی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی کینالیں ہمارے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے، نئی کینالیں منظور نہیں اور یہ دو ٹوک مؤقف ہے، سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
Protests and rallies were held in various cities of Sindh against the plan to draw canals from the Indus River.The High Court Bar Association held a rally in Hyderabad against the proposed drawing of 6 canals from...

