کمبوڈیا میں نوکریوں کا جھانسہ دیکر پاکستانیوں سے بڑے فراڈ کا انکشاف
Major fraud on Pakistanis revealed by promising jobs in Cambodia
پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے دو ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جارہا ہے، خاتون سمیت 20 سے زائد افراد گزشتہ ہفتوں ...

