عدلیہ میں”مداخلت”کی گونج زور پکڑ گئی
The echo of "interference" in the Judiciary gained strength
اسلام آباد:عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس کی سماعت کے دوران جمال مندوخیل نے ریمارکس دیےکہ مداخلت تو ہورہی ہے لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، عدالت میں اٹارنی جنرل اور مختلف بارز کے وکلا پیش ہوئے۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ ابھی نہیں ملا، حکومت کا جواب داخل کرنے کے لیےحکمنامہ وزیراعظم کو دکھانا ضروری ہے، اس پر چیف جسٹس نے عملے سے سوال کیا کہ کیا حکم نامے پر دستخط ہو گئے اگر نہیں تو کیوں نہیں ہوئے؟ عدالت نے کھلی عدالت میں حکم نامہ لکھوایا تھا، اٹارنی جنرل نے کہا آج حکم نامہ مل جائے تو حکومت کل تک اپنا جواب داخل کردے گی۔دوران سماع...

