مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدر آمد کیلئے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
PTI's appeal to the Supreme Court for the implementation of the decision on specific seats
پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدر آمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے، الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عمل کا حکم دیا جائے۔عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 12جولائی کے فیصلے پر وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا درست نہیں اس کو فیصلے پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیر کی کوشش ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست ن...






