نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی
NAB Amendment Case: PTI founder's appearance through video link
نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل بینچ ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے، ایڈووکیٹ جنرل کےپی نے سماعت براہ راست دکھانے کی استدعا کی۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ نہیں ہے، آخری سماعت پرتو آپ نے ایسی درخواست نہیں دی۔چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اسےختم کریں اوربیٹھ جائیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے یہ کیس براہ راست دکھانا چاہیے کہ منفی تاثر نہ جائے۔سما...


