امریکہ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ
US demands release of PTI founder
60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایوان نمائندگان نے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی حراست ختم کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔ خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
More than 60 US House of Representatives have written to President Joe Biden demanding the release of PTI founder. The House of Representatives wrote in the letter that efforts should be made to release political prisoners from Pakistani jails, in...


